عمر اکمل پر کیا بیتی


پی سی بی کی طرف سے پابندی عائد ھونے کے بعد عمر اکمل شدید معاشی مشکلات کا شکار ہوئے- ماضی میں کرکٹ پر پابندی کے دوران زندگی میں آنے والی مشکلات پر بات کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

اپنے کیرئیر کے تلخ ترین دنوں سے متعلق سوال پر جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘میں یہاں کسی کا نام نہیں لوں گا، جو گزر گیا اس کو دہرایا نہیں جاتا ہے، اللہ لے کر بھی آزماتا ہے اور دے کر بھی آزماتا ہے، جب میرے اوپر مشکل وقت آیا تو بہت سے لوگوں کا اصل چہرہ سامنے آیا، ایک وقت میں جو لوگ میری ایک کال پر فون اٹھاتے تھے انہوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا لیکن جو لوگ میرے ساتھ آج بھی کھڑے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں’۔

نوجوان کرکٹر نے کہا کہ کم بیک کرنے کی کوشش کررہا ہوں، اور پاکستان کے لیے ایک بار پھر کھیلوں گا-

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in