غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری میں زائرین کے خیرمقدم کیلئے روبوٹ تعینات

کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ میں زائرین کا خیرمقدم اب 11 زبانیں بولنے والا روبوٹ کرے گا۔روبوٹ یہاں آنے والے زائرین کا خیرمقدم کرنے کے علاوہ غلاف کعبہ فیکٹری کا تعارف بھی کراتا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق 24 گھنٹے بنا کسی وقفے کے اس روبوٹ کی فراہمی کا مقصد سعودی تصور برائے 2030 کے اہداف کو آگے بڑھانا ہے جس میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔ روبوٹ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ زائرین کے چہروں اور جذبات کو پہچاننے کے ساتھ ساتھ زائرین کے ساتھ گفتگو بھی کرسکتا ہے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in