فرحان سعید نے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف آواز اُٹھادی
پاکستان شوبز کے گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ردِعمل دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز پیٹرول 22 روپے 22 پیسے کے اضافے کے ساتھ 272 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17.20 روپےاضافے کے ساتھ 262.80 روپے سے بڑھا کر 280 روپے فی لیٹر کر دیا گیا۔پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس پر جہاں ہماری سوئی ہوئی قوم پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگائے کھڑی ہے وہیں شوبز فنکار بھی انہیں مہنگائی کے خلاف آواز اُٹھانے کیلئے بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today