فلم’پٹھان‘ نے باکس آفس پر 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کا سلسلہ ریلیز کے 5 ویں روز بھی جاری ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، فلم ’پٹھان‘ نے باکس آفس پر 5 روز میں 500 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق فلم آج مزید 70 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرے گی، جس کے بعد فلم کا بھارتی باکس آفس پر بزنس 300 کروڑ روپےسے زائد ہوجائے گا جبکہ مجموعی طور پر یہ فلم دنیا بھر میں پہلے ہی 550 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرچکی ہے۔فلم کی کامیابی کا یہ سلسلہ جلدی تھمنے والا نہیں ہے کیونکہ ماہرین نے یہ پیشگوئی کردی ہے کہ فلم کی شاندار کامیابی کی رفتار اگر یہی رہی تو آنے والے دنوں میں یہ جلد ہی 700 کروڑ بھارتی روپے کمانے والی فلم بن جائے گی۔#PathaanMovie #Bollywood #ShahRukhKhan #DeepikaPadukone #BoxOffice #IndianFilm