فلم “پٹھان” 100 سے زیادہ ملکوں میں ریلیز ہونے والی پہلی بھارتی فلم
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان بدھ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور اس فلم نے ریلیز سے پہلے ہی کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں.ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کے مطابق پٹھان کو 100 سے زیادہ ملکوں میں ریلیز کیا جائے گا، یہ پہلی انڈین فلم ہے جو اتنے ملکوں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے. بھارت میں یہ فلم پانچ ہزار سکرینوں پر دکھائی جائے گی جب کہ اوور سیز اسے 2500 سکرینوں پر لگایا جائے گا. یہ فلم ٹکٹوں کی ایڈوانس فروخت کی مد میں 300 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے.
Visited 1 times, 1 visit(s) today