فیس بک کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 2 ارب تک پہنچ گئی
فیس بک نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 2 ارب تک پہنچ گئی۔ میٹا رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران فیس بک صارفین کی تعداد میں ایک کروڑ 60 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا تھا۔ جس کے بعد اب روزانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے تجاوز کر گئی۔19 سال سے استعمال ہونے والا فیس بک اب اس نہج پر پہنچ گیا ہے کہ اسے روزانہ کی بنیاد پر 2 ارب سے زائد لوگ استعمال کر رہے ہیں تاہم میٹا کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران آمدنی میں 2021 کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں 4 فیصد کمی آئی ہے۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today