فیفا ورلڈکپ، قطر نے بڑی پابندی عائد کر دی

قطر نے فیفا فٹبال ورلڈکپ کے دوران شائقین کو مختصر لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی جبکہ کوڑا کرکٹ پھینکنے پر بھی جرمانہ ہو سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر نے فیفا فٹبال ورلڈکپ کے دوران شائقین کے مختصر لباس یعنی کندھوں کو کھلا رکھنا اور گھٹنے سے اوپر کے لباس پر پابندی عائد کی ہے اور کسی کو بھی مختصر لباس پہننے کی اجازت نہیں ہو گی۔

غیر قطری خواتین پر مسلم ڈرس کوڈ کی پیروی کرنے اور عبایا پہننے کی سختی نہیں کی جا رہی تاہم مختصر لباس پہننے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی اور مکمل لباس پہننا ہو گا۔واضح رہے کہ فیفا فٹبال ورلڈکپ 20 نومبر سے قطر میں شروع ہو رہا ہے اور ورلڈکپ کے دوران شائقین مختلف روپ اختیار کرتے ہیں جبکہ مختصر لباس بھی پہنا جاتا ہے تاہم قطر میں مختصر لباس سرعام پہننے پر سخت پابندی ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in