فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب، بی بی سی نے براڈ کاسٹ روک دی

بی بی سی نے قطر کی تنقید کے حق میں فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کو نظر انداز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بی بی سی نے اتوار (20 نومبر) کو قطر ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب کو نشر کرنے سے روک دیا۔بی بی سی نے میزبان ملک کے ارد گرد جاری تنازعات کی وجہ سے اس کی نشریات روک دی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے تقریب کو “ریڈ بٹن” سروس اور آن لائن پر بھیج دیا، تاہم ٹی وی پر براہ راست نشر نہ کرتے ہوئے قطر پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

اتوار کو مرکزی کوریج کے دوران ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کو براہ راست نشر نہ کرنے کے بی بی سی کے فیصلے کو کھیلوں کے بہت سے شائقین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کی افتتاحی تقریب الخور، قطر کے البیت اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جہاں افریقی امریکن فلم اسٹار مورگن فری مین مہمانوں میں شامل تھے، کورین کے پاپ اسٹار جنگ کوک نے منی کنسرٹ پرفارم کیا۔صارفین نے سوشل میڈیا پر بی بی سی پر “دوہرے معیار” کا الزام بھی لگایا اور پوچھا کہ جب 2022 کے سرمائی اولمپکس چین میں ہوئے اور روس میں 2018 کے ورلڈ کپ کے وقت براڈکاسٹر نے ایسا رویہ کیوں نہیں رکھا؟۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in