فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے مقابلے کے امتحان (سی ایس ایس)2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا
٭ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے مقابلے کے امتحان (سی ایس ایس)2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا
٭ کامیابی کی شرح 1.85 فیصد رہی ، 237 امیدواروں کی وفاقی حکومت کے تحت مختلف سروس گروپس میں تقرری کی سفارش کی گئی
٭ ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق سی ایس ایس امتحان 2022 میں 20ہزار 262 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 393 امیدوار کامیاب ہوئے
٭ وائیوا میں 374 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں 223 مرد اور 151 خواتین امیدوار ہیں
٭ تمام مراحل مکمل کرنے پر ایف پی ایس سی نے 237 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی جن میں 146 مرد اور 91 خواتین امیدواران ہیں
٭ سی ایس ایس قوائد پر پورا نہ اترنے والے 5 امیدواروں کی درخواستیں مسترد کی گئیں جبکہ ایک امیدوار کا رزلٹ معاملہ عدالت میں ہونے کے باعث روکا گیا ہے
Visited 1 times, 1 visit(s) today