لانگ مارچ کاتیسرا دن: عمران خان کی زیرِ قیادت مریدکے سے آغاز

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک سے مریدکے پہنچ گئے جہاں سے انہوں نے تیسرے روز کے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا۔عمران خان قافلے کی صورت رنگ روڈ کے راستے مریدکے پہنچے ہیں۔روانگی سے قبل سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سن لو! میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروانے کی بات کی اور دوسری کوئی بات نہیں کی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے ان سے بات کی جن سے ملنے کے لیے شہباز شریف گاڑی کی ڈگی میں جاتے تھے۔سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بڑے بڑے ڈاکو جو ہم پر مسلط کیے گئے، ان کو قوم نہیں مانتی۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in