لاہور قلندرز پہلی بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی

پاکستان سپر لیگ کو نیا چیمپئن مل گیا، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز نے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا اب لیگ میں شامل تمام ٹیمیں ٹرافی پر قبضہ جما چکی ہیں اس سے قبل ٹائٹل سے محروم لاہور واحد ٹیم تھی۔لاہور کے تاریخی میدان قذافی اسٹیڈیم میں ریکارڈ تماشائیوں کی موجودگی میں شاہین الیون نے فتح کے جھنڈے گاڑتے ہوئے نہ صرف پہلی بار فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ شاندار پرفارمنس سے شائقین کے دل بھی جیت لیے.ایونٹ میں 10 میچوں کی ریکارڈ فتح حاصل کرنے والی رضوان الیون ہوم ٹیم کے سامنے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔ طاقت ور بولنگ اٹیک نے سلطانز کی بیٹنگ لائن تباہ کر ڈالی اور 181 رنز کے جواب میں پوری ٹیم 138 رنز ہی بنا سکی۔کپتان آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز کے کوٹے میں 30 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں وہ ایونٹ میں 20 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی قرار پائے۔ محمد حفیظ اور زمان خان نے 2،2 جب کہ ڈیوڈ وزے اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل  ہوم ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی۔ سلطانز نے ابتدا ہی میں 25 رنز پر تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر بلے بازوں پر دباؤ بڑھا دیا جبکہ وکٹیں گنوایں کی وجہ سے قلندرز کو محتاط رویہ اپنانا پڑا۔ تجربہ کار محمد حفیظ نے ایک اینڈ سنبھالا اور ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا۔79 کے مجموعے پر کامران غلام کے ساتھ چھوڑنے پر ہیری بروک کے ساتھ مل کر 58 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو مشکلات سے نکالا، اس دوران حفیظ نے نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 46 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in