لندن ‘ آدمی کے بزرگ شہری کی لاش 2 سال تک فریزر میں چھپا کر پنشن خود استعمال کرنے کا انکشاف

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) ایک برطانوی شہری نے ایک بزرگ پنشنر کی لاش کو دو سال تک فریزر میں رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔ دی میٹرو کے مطابق 71 سالہ جان وین رائٹ ستمبر 2018 میں انتقال کر گئے تھے لیکن ان کی لاش صرف 22 اگست 2020 کو فریزر سے دریافت ہوئی تھی۔ 52 سالہ ڈیمین جانسن نے اب وین رائٹ کی قانونی اور مہذب تدفین کو روکنے کا جرم قبول کیا ہے۔ ڈیمین جانسن پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے ایک مردہ پنشنر کی بینک کی تفصیلات کو شاپنگ کرنے اور نقد رقم نکالنے کے لیے استعمال کیا۔ لیکن اس نے دھوکہ دہی کے تین الزامات سے انکار کیا ہے۔ اس نے کہا کہ وین رائٹ کے اکاو¿نٹ سے اس نے جو رقم استعمال کی تھی وہ تکنیکی طور پر اس کی تھی۔اگرچہ وین رائٹ کی موت کی وجہ کا ابھی تک تعین نہیں کیا گیا ہے لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ یہ جرم اس وقت ہوا جب دونوں برمنگھم کے شہر کلیولینڈ ٹاور، ہولی ویل ہیڈ کے ایک فلیٹ میں مقیم تھے۔ جج شان سمتھ کے سی نے جانسن کو بتایا کہ وہ 7 نومبر کو مقدمے کا سامنا کریں گے۔

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in