لکھاریوں کے احتجاج کے باعث اس سال ایمی ایوارڈ نہیں دیا جائے گا۔

ہالی ووڈ میں رائٹرز اور اداکاروں کی ہڑتال کے سبب اس سال ایمی ایوارڈز منعقد نہیں ہوسکیں گے۔75ویں ایمی ایوارڈز کی تقریب 18 ستمبر کو ہونا تھی، ایمی ایوارڈز کا شیڈول باضابطہ طور پر تبدیل کردیا گیا ہے۔ٹیلی ویژن اکیڈمی اور فاکس نے مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ایمی ایوارڈز کی تقریب 6 اور 7 جنوری 2024 کو منعقد ہوگی جبکہ اسے 15 جنوری کو نشر کیا جائے گا۔جیسی کولنز نے 74ویں ایمی ایوارڈ میں ایک اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ اب 75ویں ایمی ایوارڈ کی تقریب میں ایگزیکٹیو پروڈیوسر وہی ہوں گے۔جیسی کولنز کے علاوہ ڈیون ہارمن اور جین روزان کلے بھی پروڈیوسرز میں شامل ہیں۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in