لیبیا میں اداکارہ شامی کے رشتے دار سیلاب کے بعد سے لاپتا ۔


عرب میڈیا کے مطابق شام کی مشہور اداکارہ مہا المصری کا ایک بھانجا، اس کی بیوی اور بچے سیلاب کے بعد سے لاپتا ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا ہے کہ سیلاب اور سمندری طوفان کی وجہ سے ان کا بھانجا، اس کی بیوی اور 4 بچے لاپتا ہوگئے ہیں۔

مہا المصری نے اپنے رشتے داروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپیل کی کہ جو ان کے عزیزوں کے بارے میں کچھ بھی جانتے ہیں وہ ان کی تلاش میں مدد کریں۔

انہوں نے اپنے رشتے داروں کے مقام کے بارے میں بھی بتایا جہاں طوفان سے قبل وہ موجود تھے

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in