لیونل میسی کی پوسٹ نے دنیا کے مشہور ترین انڈے کا ریکارڈ توڑ دیا
فیفا ورلڈکپ 2022ء جیتنے والے ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کا مقابلہ اب رونالڈو کے بجائے ایک انڈے سے شروع ہوگیا۔ورلڈکپ جیتنے کے بعد لیونل میسی کی جانب سے کی گئی پوسٹ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پوسٹ بن گئی۔فیفا ورلڈکپ ٹرافی اٹھائے میسی کی ان تصاویر کو فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اب تک 69 کروڑ سے زائد لوگ پسند کر چکے ہیں جبکہ اس میں اب بھی اضافہ جاری ہے۔لیونل میسی کی پوسٹ سے قبل انسٹاگرام پر کسی بھی کھلاڑی کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پوسٹ کرسٹیانو رونالڈو کی وہ پوسٹ تھی جس میں انہوں نے اپنی اور میسی کی شطرنج کھیلتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی۔تاہم رونالڈو کی اس پوسٹ سے بھی زیادہ پسند کی جانے والی ورلڈ ریکارڈ پوسٹ ایک انڈے کی تھی۔ ’ورلڈ ریکارڈ ایگ‘ نامی اس اکاؤنٹ سے 4 جنوری 2019 کو شیئر کی گئی اس پوسٹ کو 57 کروڑ سے زائد لوگوں نے پسند کیا تھا۔تاہم لیونل میسی کی پوسٹ نے دنیا کے مشہور ترین انڈے کا ریکارڈ صرف ایک دن میں ہی توڑ دیا تھا۔