ماسکو میں شدید برف باری،36 سالہ ریکارڈٹوٹ گیا
روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید برف باری نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا۔ماسکو میں ایک دن میں 15 انچ برف پڑ گئی ہے، 33 سال بعد اتنی شدید برف باری دیکھنے کو ملی ہے۔برف باری کی وجہ سے ماسکو پر برف کی سفید چادر تن گئی ہے جبکہ جگہ جگہ برف کے اونچے ٹیلے بن گئے ہیں۔برف باری کے باعث ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے۔روسی محکمۂ موسمیات نے شام تک برف باری جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today