ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے شادی اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا
پاکستانی معروف، سینئر ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے شادی اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔حال ہی میں عائشہ عمر نے ٹاک شو ’سم تھنگ ہاٹ‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔اس دوران اُنہوں نے بتایا کہ میں نے کیریئر میں بہت ساری ناکامیاں اور کامیابیاں دیکھی ہیں اور اب میں اچھے مقام اور پر سکون زندگی گزار رہی ہوں، خدا کا شکر ہے کہ مجھے کوئی ڈپریشن یا پریشانی نہیں ہے۔عائشہ عمر نے مزید کہا کہ اب میں بطور ماں زندگی گزارنا چاہتی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ میری شادی جَلد ہوجائے اور میرے ہاں بچے بھی ہوں۔اداکارہ نے بتایا کہ جہاں وہ شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہیں، وہیں ان کی یہ خواہش بھی ہے کہ وہ دو بچوں کو گود بھی لیں گی۔انٹرویو کے دوران عائشہ عمر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا یہ واضح نہیں کیا کہ اُنہوں نے شادی کے لیے کوئی شخص پسند کر رکھا ہے یا نہیں اور نہ ہی انہوں نے شادی کے وقت سے متعلق کوئی بات کی ہے۔