ماہرہ خان نے بین الاقوامی فلمی میلے کی تصاویر شیئر کردی

سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول‘ میں سجل علی کے بعد ماہرہ خان کی انٹری، ہر آنکھ ان پر ٹھہر گئی۔ماہرہ خان نے دس روزہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول‘ کے 7ویں روز شرکت کی تو ان کا نیلا لباس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے بین الاقوامی فلمی میلے کی تصاویر شیئر کیں۔ان  تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی جس میں ماہرہ خان نے نیلا لباس زیب تن کیا ہوا، ہلکے میک اپ اور سُنہری چین میں ان کی شخصت جاذب نظر آرہی ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in