مجھے سیڑھی بنا کر تم شہرت حاصل نہیں کرسکتے، راکھی کا عادل سے شکوہ
تنازعات کا شکار رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے خاوند عادل درانی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے سیڑھی بنا کر تم شہرت نہیں حاصل کرسکتے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران راکھی ساونت نے عادل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان بننا اتنا آسان نہیں ہے۔راکھی نے بتایا کہ ان کا استعمال ہوا ہے، عادل ایک روپیہ لے کر شہر آئے تھے، آج میں نے انہیں گھر گھر پہنچا دیا۔اداکارہ نے میڈیا سے کہا کہ آپ لوگ عادل کا انٹرویو لینا بند کر دیں ورنہ میرا بائیکاٹ کر دیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج بھی پیار میں ہوں، آج بھی نکاح میں ہوں، آج بھی عادل کی بیوی ہوں لیکن اس ملک میں کسی عورت کے ساتھ ظلم ہو تو کیا وہ عوام اور میڈیا کا سہارا نہیں لے سکتی؟
Visited 1 times, 1 visit(s) today