محکمہ موسمیات نےاہم پیشگو ئی کر دی

شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی،موسم مزید سردہوگیا،شہرمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا،محکمہ موسمیات نے آنیوالے دنوں میں درجہ حرارت مزید کم ہونےکاامکان ظاہرکردیا۔صبح کے اوقات میں جیل روڈ کے اطراف رم جھم ریکارڈ کی گئی۔ شہر کا موسم سرد اور ہواوں کا سلسلہ برقرار رہا۔ آئندہ چوبیس سے چھتیس گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد اسلم کا کہنا تھا کہ پچیس جنوری تک لاہور میں بارش کا امکان ہے۔شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8 اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ آلودگی کے اعتبار سے لاہور تیسرے نمبر پر آ گیا۔ شہر میں آلودگی کی شرح 177 ریکارڈ کی گئی۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in