محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنےکی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے جبکہ مری ،گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد اورجزوی ابرآلود رہے گا۔ اسلام آباد میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔#ColdWeather #WinterSeason #Winters #Pakistan #WeatherUpdates #WeatherForecast #Snowfall
Visited 1 times, 1 visit(s) today