مری اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری
ملکۂ کوہسار مری سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کے باعث متعدد مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔ملکۂ کوہسار مری اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، شدید سردی کے باعث مقامی افراد گھروں تک محدود ہو گئے، درجۂ حرارت منفی 4 ڈگری تک گر گیا۔مری میں سیاحت کی رونقیں پوری آب و تاب سے بحال ہیں، رات دیر تک مختلف علاقوں سے آئے سیاح سڑکوں پر موسم کا مزہ لیتے رہے۔وقفے کے بعد صبح پھر برف پڑنا شروع ہوئی تو سیاح ہوٹلوں سے نکل پڑے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today