ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ذرائع نیشنل پاور کنٹرول کے مطابق، اس وقت سسٹم مکمل طور پر بند ہے، مین لائینوں میں فالٹ کی وجہ سے پورا سسٹم بیٹھ گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی بجلی کے بریک ڈاون کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے، بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور پشاورسپلائی کمپنیز کےمحدود علاقوں میں گرڈ بحال کردیےگئے۔
Visited 4 times, 1 visit(s) today