ملک بھر میں خون جما دینے والی سردی کا راج

ملک بھر میں شدید شردی نے ڈیرے ڈال لیے۔ بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کا راج ہے۔مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم ایران سے شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے دو روز تک بلوچستان کے 13 اضلاع میں بارش اوربرف باری جاری رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔شمالی بلوچستان کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 14 سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔جمعرات سے کراچی میں بھی سردی کی نئی لہر کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in