ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، توبہ اچکزئی میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی جبکہ کان مہتر زئی اور خانو زئی کے پہاڑوں پر بھی برف پڑگئی۔چمن میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، علاقے میں بجلی کی سپلائی بھی منقطع ہے۔اسکردو منفی بارہ ڈگری کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا جبکہ استور منفی آٹھ، قلات منفی سات، کوئٹہ منفی پانچ اور کراچی میں درجہ حرارت 9 اعشاریہ نو ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے، کہیں حدِ نگاہ صفر تو کہیں بالکل کم رہ جانے کے باعث ٹریفک حادثات ہوئے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in