ملک بھر میں شدید سردی کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیراور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں ،بالائی سندھ ، خطۂ پو ٹھو ہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں کہرُ پڑ نے کی توقع ہے، اس دوران میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری ،گلیات اور گردو نواح میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in