ملک میں برفباری اور بارش جاری ، سردی کی شدت میں مزید اضافہ
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔سیاحتی مقامات بابوسر ٹاپ، فیری میڈوز، نانگا پربت اور بٹوگا ٹاپ سمیت وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برف باری سے موسم شدید سرد ہوگیا ہے، برفباری کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوگئے۔شاردہ، کیل، اٹھ مقام میں بجلی اور موبائل سروسز معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔وادی سوات میں مالم جبہ اور کالام میں برف باری جاری ہے، کاغان کے تفریحی مقامات شوگران، کاغان اور ناران میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑنے سے انتظامیہ نے کاغان سے آگے سیاحوں کا داخلہ بند کردیا۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today