ملک میں سیاسی گہما گہمی شروع

پچھلے دو دنوں کے اہم بیانات سے لگتا ھے کہ سیاسی میدان سج گیا ھے-
جیو کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں آصف زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے میں متاثر تھا، وہ صبح 6 بجے اٹھتے ہیں، 8 بجے تک کام کرتے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ن لیگ لیڈ کرے، دوسری جماعتیں اور شخصیات بھی ہیں، بہتر ہے اس نہج پر چلیں کہ آگے بھی چل سکیں، انہیں چاہیے ہمیں موقع دیں،اب ہم اپنے لیے گیم لگائیں گے
دو دن پہلے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون اکثریت سے حکومت بنائے گی، نواز شریف وزیراعظم اور شہباز شریف پنجاب کے وزیر اعلی بنیں گے، کوئی رکاوٹ ہوئی تو کسی اور کو عبوری وزیراعظم بنایا جا سکتا ہے۔
‏‪#Politics

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in