ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لئے حکومت کا اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کا قیام

منصوبے میں زراعت، لائیواسٹاک، دفاعی پیداوار،معدنیات، کان کنی، آئی ٹی اور توانائی کے کلیدی شعبوں میں مقامی سطح اور دوست ممالک کے ساتھ اشتراکی سرمایہ کاری کے ذریعے عملی جامہ پہنایا جائے گا-
’اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل‘ ان منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے کام کرے گی – ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے ‘ون ونڈو ونڈو’ اپریشن ہو گا –
منصوبے سے
20 لاکھ لوگوں کو ڈائریکٹ اور 75 لاکھ سے ایک کروڑ کو ان ڈائریکٹ ملازمت کے مواقع مہیا ہوں گے۔ امید کی جا رہی ھے کہ منصوبے سے اگلے 4 سے 5 سالوں میں برآمدات 70 بلین ڈالر تک جائیں گی۔ منصوبے سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں 100 بلین ڈالر کا بھی اضافہ ہو گا۔
پاک فوج اس منصوبے کی ابتدائی مراحل میں مینجمنٹ، کوآرڈی نیشن کا کام کرے گی- جیسے جیسے یہ پراجیکٹ مضبوط اور مستحکم ہوتا چلا جائے گا فوج کا رول بتدریج کم ہوتا جائے گا۔
یہ نظام تمام اسٹیک ہولڈرز کی نمائندگی کے ساتھ تعاون پر مبنی اور پورے حکومتی نقطہ نظر کے ذریعے اب تک کے پیچیدہ اور طویل کاروباری عمل کو مختصر کر دے گا۔
اس منصوبے کا مقصد وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے تاکہ بروقت فیصلہ سازی اور منصوبہ پر تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کو بورڈ آف انویسٹمنٹ نے نوٹیفائی کر دیا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in