موسم سرما کی بارشوں کا سلسلہ شروع
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، صوبے کے شمالی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بدھ کی شب سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو رات گئے تک جاری رہا، مستونگ، قلات، تربت اور مکران کے دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔صوبے کے شمالی علاقوں زیارت، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ اور قلعہ عبداللّٰہ کے مختلف مقامات پر کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔موسم سرما کی صوبے میں بارش کے بعد زیارت، مستونگ اور قلات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today