موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی نزلہ، زکام، بخار، گلے کی بیماریاں جنم لینے لگیں

موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی نزلہ، زکام ،بخار، گلے کی خرابی جیسی بیماریاں جنم لینے لگیں، ان بیماریوں سے بچائو کیلئے ماسک کا استعمال کرنے کے علاوہ ٹھنڈی کھٹی چیزوں سے اجتناب کیا جائے اور رات کے اوقات میں پنکھے کے نیچے سونے کی بجائے عام ٹمپریچر میں سونے کویقنی بنایا جائے تاکہ ان بیماریوں سے بچا جاسکے گلے سمیت دیگر بیماریوں کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ماہر امراض ناک کان گلہ ڈاکٹر محمد خلیل رانا نے کہا کہ لوگ ذرا موسم میں تبدیلی آئے تو ٹھنڈے پانی کا استعمال شروع کردیتے ہیں خصوصا اس موسم میں کولڈ ڈرنکس انتہائی نقصان دہ ہے اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ اس موسم میں چٹ پٹی اشیا جن میں دہی بھلے گول گپے کولڈ ڈرنکس چارٹ وغیرہ شامل ہیں کا استعمال کرتے ہیں جس سے فورا ہی گلے ہی خراب ہوجاتے ہیں گلے کی خرابی کے باعث نزلہ زکام اور بخار کی بیماریاں جنم لیتی ہیں جب تک بارش نہیں ہوگی اس وقت تک یہ خشک موسم کی بیماریاں انسانی جسم پر حملہ آور رہتی ہیں ان سے بچا کا واحد طریقہ صرف اور صرف احتیاط ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in