مومن کبھی مایوس نہیں ہوتا ۔ انشااللہ ایک سال میں معیشت بلکل ٹھیک ہو جاۓ گی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

جنرل عاصم منیر کا زرعی منصوبے کی افتتاعی تقریب سے خطاب-سپہ سالار نے جب جب قرآنی آیات زبانی تلاوت کرنا شروع کیں تو حال میں اللہ اکبر کے نعرے لگنے شروع ہو گئے۔ انہوں نے نعروں کے بعد بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نہ مولوی ہوں ناں ملا بلکہ میں نے یہ اپنے لیے سیکھا ہے کبھی بتاؤں گا کہ کیوں سیکھا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ غزوہ احد میں بظاہر شکست کے بعد مسلمان مایوسی ہوئے تو آیات نازل ہوئیں۔ انہوں نے آیات پڑھ کر ان کا ترجمہ کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ نے مسلمانوں کو کہا کہ مایوس مت ہوں اور غم نہ کھائیں وہی غالب ہوں گے اگر ایمان پر قائم رہے۔

اس کے بعد انہوں نے فی البدیہہ تجوید کے ساتھ قرانی آیات پڑھ پڑھ کر پاکستان کے حالات کے حوالے سے گفتگو شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو مایوسی سے منع فرمایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک مسلمان دو حالات میں ہی رہتا ہے ۔ مشکل ہو تو صبر کرتا ہے اور اچھے حالات ہوں تو شکر ادا کرتا ہے۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ آئیڈیا دراصل سپہ سالار عاصم منیر کا ہے مگر وہ سخاوت سے کام لیتے ہوئے انہیں کریڈٹ دے رہے ہیں۔ ’وہ کچھ عرصہ قبل میرے پاس آئے اور کہا کہ شہباز شریف صاحب زراعت پر کام کریں جس پر میں نے تمام اداروں کو اس پر کام کرنے کی ہدایت کی‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زرعی منصوبے کے تحت ریسرچ کے ذریعے بہتر بیج، جدید ٹیکنالوجی اور پانی کی فراہمی کے جدید منصوبوں کے ذریعے پاکستان میں دوسرا زرعی انقلاب لایا جائے گا تاکہ انہیں یا کسی دوسرے وزیراعظم کو امداد کے لیے دوسرے ممالک کے پاس نہ جانا پڑے۔
آرمی چیف نے کہا کہ وزیراعظم نے زرعی منصوبے کا آغاز کیا ہے اس پر پاکستان آرمی ان کا مکمل ساتھ دی گی۔ اس منصوبے پر عمل درآمد سے ملکی معیشت ایک سال میں درست سمت میں آ جائے گی ۔
آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ زرعی اصلاحات سے پاکستان کی معیشت ایک سال میں درست سمت میں آ جائے گی پاکستان کے بارے میں مایوسی کی باتیں کرنے والے غلط پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں لوگ مایوسی اور حوصلہ شکنی کی باتیں کرتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔
سیمینار کے دوران تقریر میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں دوسرے زرعی انقلاب کے منصوبے گرین پاکستان انیشییٹیو کا افتتاح کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان میں آرمی اور دیگر اداروں کے تعاون سے زراعت کے شعبے میں نمایاں تبدیلی آ جائے گی۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے جو بھرپور وسائل سے مالا مال ہے۔ پاکستان اب بھی دنیا میں دودھ کی پیداوار میں چھٹے نمبر پر ہے۔ گندم میں ساتواں بڑا ملک ہے۔ چاغی اور ریکوڈک سے استفادہ حاصل ہو جائے تو پاکستان تابنے کی پیداوار میں نمبر ایک ہو جائے گا۔

آرمی چیف کی جناح کنونشن سنٹر میں تقریر کے دوران ملک بھر سے کسان بڑی تعداد میں آئے ہوئے تھے جنہیں حکومت کے نئے زرعی منصوبے گرین پاکستان انیشییٹیو کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف کی تقریر کے دوران اللہ اکبر کے نعرے
یہ پہلا موقع تھا کہ جنرل عاصم منیرنے بطور آرمی چیف اتنے بڑے مجمع سے براہ راست خطاب کیا جس میں صحافی، سفارتکار، وفاقی وزرا، کسان، اساتذہ اور ماہرین شامل تھے۔

اپنی تقریر کے آغاز میں انہوں نے کسانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ تقریب میں سفارتکار موجود ہیں اس لیے انہیں کچھ بات انگریزی میں کرنا پڑے گی ۔ انہوں نے کچھ دیر انگریزی میں بات کرنے کے بعد اردو میں خطاب شروع کرتے ہوئے کہا کہ آج میں ایک مسلمان کےطور پر آپ سے بات کروں گا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in