مہنگے معاوضے لینے والےفنکاروں پر کرن جوہر کی تنقید
بالی وڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے فلموں کیلئے مہنگے معاوضے لینے والے فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔کرن جوہر نے ماسٹر یونین کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے تیلگو انڈسٹری کی ترقی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے زیادہ معاوضہ مانگنے والے فنکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار 20 کروڑ فیس طلب کرتے ہیں جبکہ باکس آفس اوپننگ پر 5 کروڑ کی گارنٹی بھی نہیں دے سکتے۔کرن جوہر کا کہنا تھا کہ غلط فہمی ایک ایسی بیماری ہے جس کی ویکیسن موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دلی طور پر میں ہندی سینما کے ساتھ ہوں لیکن بطور ایک بزنس مین میں سمجھتا ہوں کہ تیلگو انڈسٹری زیادہ منافع بخش ہے۔کرن جوہر نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ ان کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ایک کامیاب فلم تھی لیکن اس میں انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور میں ایک کامیاب فلم کے باوجود اپنے پیسے ضائع کر بیٹھا۔واضح رہے کہ کرن جوہر کی اگلی فلم روکی اور رانی کی پریم کہانی رواں برس اپریل کو ریلیز ہوگی اور اس میں رنویر کپور، عالیہ بھٹ، دھرمیندرا، شبانہ اعظمی اور جیا بچن شامل ہیں۔