میران شاہ میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے اہم منصوبہ

تین مہینے کے کم ترین عرصے میں اس اسکول کو فعال بنا دیا گیا، اعلیٰ معیار کے اسکول میں پلے گروپ سے میٹرک تک تعلیم کے حصول کیلئے 400 طالبات نے داخلہ لے لیا.

میران شاہ میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے ایک معیاری تعلیم ادراے کی کمی کو بَروئے کار لاتے ہوئے جنوری 2023 ء میں ایک جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سکول کے قیام کا ارادہ کیا گیا اور تین مہینے کے کم ترین عرصے میں اس اسکول کو فعال بنا دیا گیا، ٹوچی آرمی پبلک اسکول میران شاہ کا افتتاح 2 مئی 2023 کو کیا گیا تھا، اس اسکول میں تعلیم کے معیار کو کسی بھی بڑے شہر کے برابر لانے کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ، جدید کمپیوٹر لیب اور سائنس لیبز کا قیام یقینی بنایا گیا، اس اسکول میں پلے گروپ سے لے کر میٹرک تک تعلیم فراہم کی جا رہی ہے اور 2 مہینے کے کم ترین عرصہ میں اس کی تعداد 400 طالبات سے تجاوزکر چکی ہے ، جو کہ اس ادارے کے اعلیٰ معیار کا ثبوت ہے، میران شاہ میں امن و امان اور تعلیمی اداروں کے انقلابی اقدامات میں پاک فوج کا بھرپور تعاون اور بیش قیمت قربانیاں شامل ہیں،،

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in