میمز کا موضوع بننے والا جاپانی کتا ‘چائمبلٹز’ انتقال کر گیا۔

لبوں پر بے ساختہ مسکراہٹ بکھیرنے والا مشہورجاپانی کتا ’’چیم بالٹز ‘‘اب ہم میں نہیں رہا،وائرل میم میں نظر آنے والا کتا گزشتہ 6ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھا، تاہم 12 برس کی عمر میں وہ کینسر سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔کتے کے مالک نے مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) اور انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اپ ڈیٹ کی ہے جس کے مطابق کینسر میں مبتلا’’چیم بالٹز ‘‘جمعے کے روز وفات پاگیا۔
کتے کے مالک کے مطابق ڈوگی میم سے وائرل ہونے والے اس کتے کو کیموتھراپی کے لئے اسپتال لے کرجانا تھا تاہم اس سے قبل ہی وہ وفات پاگیا۔ڈوگی میم کی شہرت میں مزید اضافہ اُس وقت ہوا جب 2021 میں ’ڈوگی کوائن‘ نامی کرپٹو کرنسی کا اجرا کیا گیا۔ جو رواں سال این ایف ٹی پر 4 ملین ڈالرز تک فروخت ہوا۔ اس کے میمز کو اب تک این ایف ٹی پر سب سے مہنگے میم کا اعزاز حاصل ہے.

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in