ناسا نے زمین جیسا سیارہ دریافت کر لیا

ناسا کی جیمز ویب خلائی دوربین نے ایک سیارہ دریافت کر لیا ہے جو بہت حد تک زمین کے جیسا ہے۔ اس پتھریلے سیارے کا نام ایل ایچ ایس 475 بی ہے اور یہ زمین سے 41 نوری سال کے فاصلے پر برج اوکٹینز میں ہے، سائنسدانوں کی جانب سے آنے والے مہنیوں میں اس سیارے کا مزید مشاہدہ کیا جائے گا تاکہ نئے سیارے کے بارے میں مزید جانا جا سکے۔سب سے پہلے اس سیارہ کا پتا ناسا کے سیٹلائٹ نے دیا تھا پر اس کا مشاہدہ کر کے اس کی موجودگی کی تصدیق جیمز ویب نے کی ہے۔ناسا کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ جیمز ویب ہمیں ہمارے نظامِ شمسی سے باہر موجود زمین جیسی دنیاؤں کے بارے میں نئی معلومات کے قریب سے قریب تر لا رہی ہے اور یہ مشن تو ابھی صرف شروع ہوا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in