نایاب نظارہ سُپر بلیو مون

‘’سُپر بلیو مون‘ سے مراد یہ نہیں کہ آج رات چاند کا رنگ نیلگوں مائل ہوجائے گا، بلکہ آج رات دکھائی دینے والے نایاب خلائی ایونٹ کو ’سُپر بلیو مون‘ اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک ماہ میں دکھائی دینے والا دوسرا سُپر مون ہوگا۔اسپیس ڈاٹ کام کے مطابق، رواں مہینے کا دوسرا سپر مون پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح 4 بجے دیکھا جاسکے گا۔سپر بلیو مون معمول سے 7.2 فیصد بڑا اور 15.7 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔اس مہینے کا سپر بلیو مون اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس کے بعد ایسا نظارہ دیکھنے کے لیے 2037 تک انتظار کرنا ہوگا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in