نوجوت سنگھ سدھو کو 10 ماہ قید کے بعد آج رہا کردیاگیا
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو دس ماہ قید میں گزارنے کے بعد آج رہا ہوگئے، سابق بھارتی کرکٹر کی رہائی پر ان کے حامیوں نے پرتپاک استقبال کیا۔والد کی رہائی پر سدھو کے بیٹے کرن سدھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دس ماہ خاندان کے لئے بہت مشکل رہے لیکن والد کی رہائی پر سارے غم دھل گئے ہیں اور ہم بے حد خوش ہیں۔کانگریس کارکنان نے سدھو کی رہائی کے پیش نظر پٹیالہ شہر کے کئی مقامات پر ان کے پوسٹر اور ہورڈنگز لگادئیے تھے جس پر خیر مقدمی کلمات درج تھے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال مئی میں بھارتی سپریم کورٹ نے روڈ ریج کیس میں نوجوت سنگھ سدھو کوایک سال قید کی سزا سنائی تھی
Visited 2 times, 1 visit(s) today