نورا فتیحی اور بھوشن کمار کے افیئر کی خبریں گردش کرنے لگیں

بالی ووڈ اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی اور بھارت کی معروف پروڈکشن کمپنی کے مالک بھوشن کمار کے افیئر کے بارے میں خبریں گرم ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلمی نقاد عمیر سندھو نے دعوی کیا ہے کہ نورا فتیحی اور بھوشن کمار کے درمیان پچھلے دو سال سے تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ بھوشن کی اہلیہ دیویا کمار بھی یہ بات جانتی ہیں لیکن انہیں اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ایک شوبز شخصیت نے کہا کہ اس بات کی تصدیق کس نے باضابطہ طور پر کی ہے؟ کیا نورا فتیحی اور بھوشن کمار نے ایسی کسی بات کا اقرار کیا ہے؟۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in