نگراں کابینہ پنجاب کی پی ایس ایل کیلئے 50 کروڑ روپے دینے سے معذرت
پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں مرحلے کیلئے پی سی بی کو 50 کروڑ دینے سے معذرت کرلی۔ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں نگراں کابینہ نے پی ایس ایل کی لائٹنگ کیلئے 50 کروڑ روپے دینے سے معذرت کر لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں پنجاب کابینہ نے حتمی فیصلے سے پی سی بی کو بھی آگاہ کر دیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت تب انتظامات کرے گی جب پی سی بی 25 کروڑ روپے ادا کرے گا، پنجاب حکومت اب تک 45 کروڑ روپے پی ایس ایل میچز کے انتظامات پر لگا چکی ہے۔
Visited 3 times, 1 visit(s) today