نہ نقصان برداشت کریں گے نہ سبسڈی دیں گے۔۔۔؟وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر نقصان برداشت کرسکتے اور نہ ہی سبسڈی دے سکتے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی ٹیکس لگے گا اور نہ لیوی میں کوئی اضافہ کیا جائے گا مگر ہم نقصان برداشت نہیں کرسکتے اور نہ ہی سبسڈی دینے کے متحمل ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈز نے قرض دینے سے پہلے چار ارب ڈالر کا بندوبست کرنے کی شرط عائد کی تھی، جس پر ہم نے دوست ممالک سے رابطہ کر کے اس رقم کا انتظام کرلیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے لیے ڈالرز دینے کی تصدیق سعودی عرب کرے تو زیادہ اچھا اور بہتر ہے میں اس بات زیادہ بات نہیں کروں گا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in