نیا سال انڈسٹری کے لئے اچھا ثابت ہوگا، عائشہ عمر


اداکارہ عائشہ عمر نے آنیوالے سال میں فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ آنے والے سال 2023میں فلمی صنعت سے ویرانیوں کے بادل چھٹ جائیں گے ،اور نگارخانوں کی رونقیں بحال ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا پاکستان فلم انڈسٹری نے جدید دنیا میں قدم رکھ دیا ہے وسائل کی انتہائی کمی کے باوجود پڑھے لکھے نوجوانوں نے فلم انڈسٹری کی باگ دوڑ سنبھال لی ہے۔ عائشہ عمر نے کہا کہ مجھے پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن دکھائی دیتا ہے خاص طور پر نیا سال ہمارے لئے بہت سی کامیابیاں لے کرآئے گا۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in