نیشنل ڈیزاسڑ مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے مختلف شہروں میں الڑ جاری کیا کہ 22سے 26 جولائی تک شدید بارشوں کا خدشہ ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہےکہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور میں 22 سے 26 جولائی تک ممکنہ بارشوں سے نشیبی علاقےاربن فلڈنگ کا باعث بن سکتےہیں اسی دوران مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہے،ہفتہ کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مون سون اپ ڈیٹ کے مطابق 22 اور 23 جولائی کوڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب آسکتا ہےموسلا دھار بارشوں سے 22 سے 24 جولائی کے دوران کراچی اور حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in