نیشنل گیمز: آرمی کی گولڈ میڈلز کی نصف سنچری، مجموعی تعداد 100 سے متجاوز

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )نیشنل گیمز میں میڈلز ٹیبل پر آرمی کی بالادستی قائم ہے، جس کے کھلاڑیوں نے 50 گولڈ میڈل جیت لیے۔ کوئٹہ میں کھیلے جارہے اس ایونٹ میں آرمی کے مجموعی تمغوں کی تعداد کی سنچری ہوگئی۔نیشنل گیمز میں آرمی نے 50 گولڈ میڈلز سمیت 105 میڈلز حاصل کرلیے ہیں۔آرمی کے ایتھلیٹس نے 33 سلور اور 22 برانز میڈلز بھی حاصل کیے۔واپڈا نےاب تک 25 گولڈ، 18 سلور اور 20 برانز میڈلز کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان نیوی نے21 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے ہیں۔ ایئر فورس نے 3، پولیس، خیبر پختونخوا اور ایچ ای سی نے ایک ایک گولڈ میڈل جیتا۔پنجاب نے تین سلور، 10 برانز، بلوچستان نے تین سلور اور 7 برانز میڈل جیتے۔سندھ کے حصے میں اب تک ایک سلور میڈل اور آٹھ برانز میڈل آئے ہیں۔

NationalGames

PakistanArmy

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in