نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن کا مستعفی ہونے کا اعلان
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے اپنے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان پارٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا، وہ 7 فروری تک اپنے فرائص سرانجام دیتی رہیں گی۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں نئے انتخابات رواں سال اکتوبر میں ہوں گے۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today