والد چھوٹی چھوٹی باتوں پر تمام بہن بھائیوں اور والدہ کو مارا پیٹا کرتے تھے،عرفی جاوید
بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ اور سوشل میڈیا پر متحرک عرفی جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد انتہائی سخت مزاج اور غصیلی طعبیت کے مالک تھے، جس کے باعث ان کا بچپن بہت مشکل اور تلخ گزرا۔ اپنے عجیب و غریب فیشن کے انداز اور لباس کی وجہ سے معروف اداکارہ نے حال ہی میں بتایا کہ والد نا صرف تمام بہن بھائیوں بلکہ والدہ کو بھی سخت جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناتے تھے جس کے باعث انہوں نے کئی بار خود کشی کی کوشش کی۔ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران اتر پردیش کے صدر مقام لکھنو سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ عرفی جاوید نے بتایا کہ ان کی پرورش سخت اور قدامت پسند ماحول میں ہوئی۔والد چھوٹی چھوٹی باتوں پر تمام بہن بھائیوں اور والدہ کو مارا پیٹا کرتے تھے اور گالم گلوچ تو روز کا معمول تھا۔ اسی وجہ سے جوان ہوتے ہی میں گھر سے نکل گئی کیونکہ والد شو بز کی دنیا میں آنے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اپنی زندگی میں پیسوں کی تنگی کا سامنا بھی رہا، ان کے پاس پیسے جمع ہی نہیں ہو پاتے تھے، اسی لیے میں کہتی ہوں کہ لڑکیو کو مردوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے پیسے کمانے کے لیے بھاگ دوڑ کرنا چاہیے۔