ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان۔

ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے درد سر بن چکا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک بار پھر شیڈول میں تبدیلی کے بارے میں کہہ دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد پولیس نے سیکیورٹی تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اور حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے سیکیورٹی تحفظات سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول پہلے بھی تبدیل کیا جا چکا ہے۔

پاکستان کے تین میچز سمیت 9 میچز کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی تھی، اب ایک مرتبہ پھر شیڈول میں تبدیلی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں، حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے لگاتار دو دن میچز کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کا میچ ہے جبکہ 10 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کا میچ ری شیڈول ہے

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in