وزیراعظم آج سعودی عرب کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف 24 اکتوبر 2022 سے ریاض کا سرکاری دورہ کریں گے۔

دارلحکومت ریاض میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں کثیر جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری کے حوالے سے مشاورت کریں گے ۔ وزیراعظم سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ (Saudi Future Investment Initiative Summit) میں بھی شرکت کریں گے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in