ونڈر ڈیم منصوبہ 2025میں پایہ تکمیل کو پہنچےگا

تین میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کا حامل ونڈر ڈیم منصوبہ سال دو ہزار پچیس میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ واپڈا کے ذرائع کے مطابق ونڈر ڈیم میں چون ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا اور اس سے علاقے کی دس ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ یہ ڈیم کراچی سے 125 کلو میٹر اتھال سے چھیاسٹھ اور بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے قصبے ونڈر سے پچیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in