ویرات کوہلی نے انوشکا شرما اور بیٹی کی خوبصورت تصویر شیئر کر دی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی ویمیکا کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ویرات کوہلی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما اور بیٹی ویمیکا کے ہمراہ ساحل پر لی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں انوشکا نے سیاہ رنگ کی سوئیٹر شرٹ اور میچنگ پینٹ زیبِ تن کی ہوئی ہیں، ویرات سیاہ رنگ کی سوئیٹر شرٹ کے ساتھ ڈینم پینٹ پہنے ہوئے ہیں جبکہ ننھی ویمیکا جامنی رنگ کی شرٹ کے ساتھ گلابی اور جامنی رنگ کی شارٹس پہنے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ویرات کوہلی نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے پنجابی میں لکھا ہے کہ ’خدا تو نے اتنی مہربانیوں سے نوازا ہے، اب میں تجھ سے اور کچھ نہیں مانگتا، بس تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in